سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوںگے

امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں ،ْرپورٹ

بدھ 27 ستمبر 2017 13:16

سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ..
ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوںگے، اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا موقع ملا ،ْمصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا، پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :