مریم نواز 70 ملین ڈالر کی کرپشن میں ملوث ، کرپشن کیسے کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 ستمبر 2017 12:19

مریم نواز 70 ملین ڈالر کی کرپشن میں ملوث ، کرپشن کیسے کی ڈاکٹر عامر لیاقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انکشاف کیا کہ مریم نواز 70 ملین ڈالر کی کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدار براک اوبامہ کی اہلیہ مشعال اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے 70 ملین ڈالرز دئے تھے۔ جس میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسی الزام کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ اپنے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ہم نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی، میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کیونکہ آپ نے ایک پائی کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: