عرب امارات میں جنسی ہراساں ،جبری مشقت کیخلاف قانون منظور

ملازمین کو ہر ہفتے ایک چھٹی ، سال بعد30 دن کی تنخواہ سمیت رخصت اور بیماری کی 30 چھٹیاں بھی ملیں گی

بدھ 27 ستمبر 2017 12:00

عرب امارات میں جنسی ہراساں ،جبری مشقت کیخلاف قانون منظور
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) متحدہ عرب امارات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جبری مشقت کے خلاف قانون کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس قانون میں جنسی طور پر ہراساں کرنے، جبری مشقت اور 18سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس قانون میں ملازمین کو ہر ہفتے ایک چھٹی کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے جبکہ انہیں ہر سال 30 دن کی تنخواہ سمیت رخصت اور بیماری کی 30 چھٹیاں بھی ملیں گی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بِن زاید ال نہیان نے قانون کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :