تحریک انصاف کے رہنماوں کو عدالت میں سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔

بدھ 27 ستمبر 2017 00:52

تحریک انصاف کے رہنماوں کو عدالت میں سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27 ستمبر-2017ء) پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما نعیم الحق اور عظمیٰ کاردار کو عدالت میں سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی خواجہ آصف کی بطور وزیرخارجہ تعیناتی معطل کرنے پر سماعت کررہاتھا کہ عدالت عظمیٰ میں موجود پی ٹی آئی کے دونوں رہنما سیلفی لے رہے تھے تب ہی معزز جج کی نظر پڑ گئی جس پر ججج کے حکم پر دونوں رہنماؤن کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے بعدازاں عدالت نے حکم جاری کیا کہ دونوں رہنما عدالت کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحریری معافی مانگے جس پر عظمیٰ کاردار اور نعیم الحق نے عدالت میں تحریری معافی مانگی جس پر عدالت عظمیٰ نے دونوں رہنماؤں کے فون واپس کیے اور کورٹ کے اندر لی جانے والی تصاویر ڈیلیٹ کروائی۔

متعلقہ عنوان :