Live Updates

عمران خان ملکی اداروں میں ٹکرائو اور 1990کی سیاست سے گریز کریں، مسلم لیگ ن کے رہنما محسن عزیز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 27 ستمبر 2017 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن عزیز رانجھا نے تحریک انصاف پر زو ر دیا ہے کہ وہ آئینی و قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے کئے کردار ادا کرے منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملکی اداروں میں ٹکرائو کی پالیسی سے گریز کرنا چاہے ، وہ 1990کی سیاست سے گریز کریں جو کہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ، اور ان کے فیصلوں پر فوری طور عمل کیا ہے ۔اور انہوں نے ہمیشہ ملکی اداروں کی مضبوطی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات