راولپنڈی،پاک فوج کی خیبرایجنسی میں کارروائی،بڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد

بدھ 27 ستمبر 2017 00:11

راولپنڈی،پاک فوج کی خیبرایجنسی میں کارروائی،بڑی مقدارمیں اسلحہ برآمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) پاک فوج کی خیبرایجنسی میں آپریشن ردالفسادکے تحت کارروائی میں بڑی مقدارمیں اسلحہ برآمدہواہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ آئی ایس پی آرکے مطابق منگل کے روزپاک فوج نے آپریشن ردالفسادکے تحت خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ ،قمرخیل اوربازگڑی میں کی گئیں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا۔برآمدہونے والے اسلحے میں چھوٹی مشینزگن،دستی بم اورمارٹرگولے ،آرپی جی سیون راکٹ اوربارودی سرنگیں ،ہینڈگرنیڈ ،آئی ای ڈیزاوربڑی مقدارمیں بارودی موادبرآمدہوا۔

متعلقہ عنوان :