سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 ستمبر 2017 00:30

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے دی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2017ء) سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مملکت کا تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سعودی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ بدلتے وقت اور زمانے کے ساتھ اہم فیصلے لیے جانے کی ضرورت ہے۔ لہذا انہیں بھی ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔ اب بالآخر سعودی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :