نواز شریف نے پاناما کیس میں جان بخشی کروانے کیلئے فوج سے مدد مانگی جس پر انہیں انکار کر دیا گیا: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 23:45

نواز شریف نے پاناما کیس میں جان بخشی کروانے کیلئے فوج سے مدد مانگی جس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2017ء) عارف نظامی نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پاناما کیس میں جان بخشی کروانے کیلئے فوج سے مدد مانگی جس پر انہیں انکار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاناما کیس میں جان بخشی کروانے کیلئے فوج سے مدد مانگی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم انہیں مدد فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فوج اب سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ نواز شریف اور ن لیگ کو یہی بات ناگوار گزری۔ نواز شریف جانتے ہیں کہ فوج کی موجودہ قیادت سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم چونکہ فوج نے نواز شریف کو بچانے کیلئے مدد نہیں کی اسی لیے سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت کی جانب سے فوج کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔