جامعہ کراچی: سینٹ کی تین کالج پرنسپلز کی نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان

منگل 26 ستمبر 2017 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کی سینٹ کی تین کالج پرنسپلز کی نشستوںکے لئے انتخابات منگل کو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہر ایک بجے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منوررشید کے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کے پروفیسر ندیم حیدر 49 ووٹ لے کر، گورنمنٹ سراج الدولہ کالج نمبر 1 کے پروفیسر شاہد اقبال48 جبکہ گورنمنٹ جامعہ ملیہ کالج نمبر2 ملیر کے پروفیسر ذکاء اللہ 44 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ 150 ووٹرز میں سے 89 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 09 ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان کامیاب امیدواروں کے عہدے کی مدت سینیٹ کے پہلے اجلاس سے تین برس پر محیط ہو گی۔