جامعہ کراچی: بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 26 ستمبر 2017 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 06 اکتوبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹر ز پر جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صرف وہ طلبہ جو 2016ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔