شہدائے کربلاکی یاد میں پرانا سکھر کا قدیم ماتمی جلوس نکالا گیا

منگل 26 ستمبر 2017 23:31

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) شہدائے کربلاکی یاد میں پرانا سکھر کا قدیم نکلنے والا ماتمی جلوس نکالا گیا، جلوس حسب روایت لعل شاہ کی پڑ سے برامد ہوا و مختلف علاقوں معصومی محلہ، نات بلڈنگ ، معصومی امام بارگاہ، شاہی بازار سے ہوتا ہوا دتل شاہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس میں مقامی عزاداران سمیت مختلف شہروں سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداران نے شرکت کی ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اٹھائے گئے تھے، ماتمی جلوس کی حفاظت کیلئے 841 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا،بکہ رینجرز کے جوانوں ، اسکاؤٹس، رضاکاروں سمیت دیگر نے بھی خدمات سر انجام دیں، اس موقع پر جلوس میں آنے والے شہریوں کو مکمل تلاشی کے عمل سے گزارا گیا، مختلف عزاداروں اورتنظیموں کی جانب سے پانی کی سبیلیں اور لنگر کا انتظام کیا گیا ۔