شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

منگل 26 ستمبر 2017 23:31

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر نو ر احمدشیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس نے یونیورسٹی کے تین طلبہ و طالبات میں 54,000روپے کے چیک تقسیم کیئے۔ ہر طالبعلم کو 18,000روپے کے چیک دیئے گئے۔

(جاری ہے)

چیک حاصل کرنے والوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے کرشن لعل، شعبہ انگریزی کے عابد علی خاصخیلی اور شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے گل حسن کٹوہر شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے چیک حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمارے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات صرف اور صرف میرٹ پر بھروسہ کریں اور مستقبل میں بھی اسکالرشپ حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیاکو آرڈنیٹر اور عبدالرزاق شیخ اسسٹنٹ رجسٹرا ر اور فوکل پرسن برائے اسکالرشپ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :