بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور میں داخلے کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد

منگل 26 ستمبر 2017 23:31

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور میں سکھر آئی بی اے کے تعاون سے ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئر میں داخلے کے لیے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹیسٹ میں 485 طلبہ میں سے 460 طالب علموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوران یونیورسٹی کے وائچ چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر میر اختر حسین ٹالپورنے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر پورفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق خیرپور کے طلبہ کو تکنیکی تربیت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ پاکستان اور سندھ کے طلبہ اپنے ملک اور بیرون ممالک میں تکنیکی مہارت کے استعمال سے اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں انہوں نے کہا کہ میرٹ کے فروغ کے لیے سکھر آئی بی اے کے ڈائریکٹر نثار احمد صدیقی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یونیورسٹی میں ایسا سنجیدہ ماحول بنانے اور میرٹ کو تقویت دینے میں ہمار ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میرٹ کے فروغ سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اور باشعور تعلیم یافتہ طلبہ کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہونگے ۔