ڈپٹی کمشنر سکھر/کنٹرولر سول ڈیفنس کی جانب سے رضاکاروں کے تمام رینکس کو 10محرم الحرام کیلئے طلب کر لیاگیا

منگل 26 ستمبر 2017 23:31

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سکھر /کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر رحیم بخش میتلو نے سول ڈیفنس رضاکاروں کے تمام رینکس کو 10محرم الحرام کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام رینکس ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کے ماتحت اپنے فرائض سر انجام دیں گے ، جن کو فرائض کی انجام دہی کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کئے جائیں گے ۔ خصوصی اجازت نامے کے بغیر کو ئی بھی رضاکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کا اہل نہیں گردانا جائے گا ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سول ڈیفنس کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 10محرم الحرام کو گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول مینارہ روڈ سکھر پر فرسٹ ایڈ کیمپ منعقد کی جائیگی ۔