ماہ محرم الحرام کے دوران تاجر برادری کی خدمات کے حوالے سے 55 سے زائد تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس

منگل 26 ستمبر 2017 23:31

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے دوران تاجر برادری کی معاونت و خدمات کے حوالے سے سکھر شہر کی 55 سے زائد تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کاایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، برکت علی سولنگی صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، عبدالرشید دائود پوتہ ،رضوان لالا جندہ اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ہر موقع پر قیام امن کیلئے خدمات پیش کی ہیں ۔

(جاری ہے)

امن و امان کا قیام لازمی اور ضروری ہے حکومت ضلع انتظامیہ اور پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کے قیام کیلئے جو کوششیں کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے اور ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :