خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید عبید شاہ اور ظہیر عباس خاصخیلی کی ڈی آئی جی سکھر رینج پولیس سے ملاقات

منگل 26 ستمبر 2017 23:30

سکھر۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید عبید شاہ اور ظہیر عباس خاصخیلی نے ڈی آئی جی سکھر رینج پولیس سید فروز شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق صحافی رہنماؤں نے صحافیوں کے مسائل و تحفظ اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پرتفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی سکھرپولیس نے یقین دھانی کرائی کی صحافیوں کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائیگا، اور تحفظ فراہم کیا جائیگا، انہوںنے کہا کہ ریجن بھر میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :