کوئٹہ،اینٹی نارکوٹکس فورس نی762کلو گرام منشیات برآمد کر لی

15 ملک گیر کاروائیوں میں منشیات کے جرائم میں ملوث17ملزمان گرفتار، 4گاڑیاں ضبط

منگل 26 ستمبر 2017 23:30

& کوئٹہ۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی15کاروائیوں کے دوران تقریباً88 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی762کلو گرام منشیات برآمد کر لی، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 4 گاڑیاں ضبط کر لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں630کلو گرام چرس،129کلو گرام افیون، 2.1کلو گرام ہیروئن ، 1.5کلوگرام میتھافیٹامائن ، 400 گرام ایمفیٹا مائن،252000 الپرازولم گولیاں،67850 ڈیازاپام گولیاں،17500 بپرونارفین انجیکشن، 31900 ولرون انجیکشن، 76 بوتل شراب اور 300ٹین بیئرشامل ہیں۔

اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر مبنی کاروائی کے دوران ضلع کلہ عبداللہ سے 495 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے ایک غیر آباد علاقے کلی پن کائی میں چھپائی گئی تھیں جو بعدمیں محفوظ اشارہ ملنے پر کسی دیگر گروہ کے حوالے کی جانی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک اور خفیہ کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ہوساب روڈ، ضلع کیچھ سے ایک ٹرک کو قبضے میں لیکر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 100 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے تربت پنجگور روڈ، پنجگور پر ایک ٹیوٹا سنگل کیبن گاڑی کو روک کردوران تلاشی گاڑی میں چھپائی گئی 20 کلو گرام افیون،76 بوتل شراب اور 300 بیئر کے ٹن برآمد کر لی،تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پے فرار ہو گیا جس کی تلاشی جاری ہے۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے کشتی چوک، پنجگور کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک ٹیوٹا جیپ کو روک کر دوران تلاشی اس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 9 کلو گرام افیون اور 8 کلو گرام چرس برآمد کر کے پنجگور کے رہائشی نور بخش نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد پر کاروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے چارسدہ کے رہائشی عبداللہ خان نامی ملزم کو حراست لیا۔دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا، جس پر ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں ملزم کے پیٹ سے برآمد شدہ کیپسولوں سے 400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم قطر ایئرویز کی پرواز نمبر QR-633 کے ذریعے دوحہ روانہ ہو رہا تھا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے مردان کے رہائشی محمد رحمان نامی ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں ملزم کے پیٹ سے برآمد شدہ کیپسولوں سے 620 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم شاہین ایئرلائن کی پرواز نمبر NL-551 کے ذریعے ابوظہبی جا رہا تھا۔اے این ایف لاہور نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کے دوران فیض پور موٹروے ٹول پلازہ، لاہور کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا XLI کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 108 کلو گرام چرس برآمد کر کے شیخوپورہ کے رہائشی محمد شبیر اور محمد سرور نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف پشاور نے معمول کی چیکنگ کے دوران موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب ایک مسافر ویگن کو روک کر اس میں سوار اٹک کے رہائشی تنویر عباس نامی ملزم کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس اور 2 گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے شاہیہ ڈنگی، ہری پور میں واقع چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پل کے قریب سے خیبر ایجنسی کے رہائشی اسد خان نامی ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ سے کرم ایجنسی کے رہائشی عبد الغفور نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1.5 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔مزید تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا بھی اعتراف کیا۔بعد ازاں ملزم کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولوں سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم ایئرعربیہ کی پرواز نمبر G9-555 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ سے ہنگو کے رہائشی فرحان نامی مسافر کو حراست میں لیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔بعد ازاں ملزم کے پیٹ سے برآمد شدہ کیپسولوں سے 760 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم ایئر عربیہ کی پرواز نمبر G9-825 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔پانچویں کاروائی کے دوران اے ا ین ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ ، پشاور کے قریب ایک ٹیوٹا Premeo کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے پچھلے دروازے کے اندر چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے کوہاٹ کے رہائشی عابد اور صہیب نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کراچی نے خفیہ اطلاع پر SV کمپلیکسKDA، سکیم ۔

1، کراچی میں واقع ایک رہائشی فلیٹ پر چھاپہ مار کر 252000 Alprazolam گولیاں، 67850 Diazapam گولیاں، 17500 Bipronorphine انجکشن اور 31900 Volran انجکشن برآمد کر لئے۔دوران کاروائی کراچی کے رہائشی محمد عامر اور محمد صالح نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے ڈوڈاکس شیٹ فیکٹری، پختون آباد، منگھوپیر روڈ، کراچی میں واقع منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12 کلو گرام چرس برآمد کر کے اکرام زادہ، حبیب زادہ، زمین خان اور خرم زمان نامی 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے کراچی میں واقع ایک نجی کوریئر کمپنی کی اطلاع پر ایک مشکوک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں موجود 290 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مذکورہ پارسل ہالینڈ کیلئے بک کروایا گیا تھا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے حسین آباد، حیدر آبادسے محمد یوسف نامی مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 1.05 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :