کوئٹہ، 500 کمیونٹی سکولوں کو کتابیں وقت پر فراہم کردی گئیں ، ایم ڈی بی ای ایف

منگل 26 ستمبر 2017 23:30

کوئٹہ۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کی پروگرام اینڈ پلاننگ کمیٹی (PPC)کا اجلاس سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر کی زیر صدارت پی پی آی یو(PPIU)میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان کے علاوہ ڈاکٹر ز اور دوسرے ممبران نے شرکت کی۔جلاس میں بی ای ایف کی مجموعی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی بی ای ایف نے کہا کہ ابتک 500سے زیادہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔جس پر سیکرٹری تعلیم اور پی پی سی ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا اور بی ای ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا۔اور ساتھ ہی تاکید کی کہ رجسٹریشن مکمل نہ ہونے پر ان سکولوں کو یاد دہانی کرائی جائے۔سیکرٹری تعلیم اور پی پی سی ممبران نے ایم ڈی اور بی ای ایف سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ بیپراایکٹ کے تحت پرائیویٹ سکولوں کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا جائے گا۔ جس میں پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران ماہر تعلیم اور دیگر شرکاہ کو مدعو کیا جائے تاکہ پرائیویٹ ایسو سی ایشن کے خدشات دور کئے جاسکیںتمام ایسو سی ایشن تحریری طور پر اپنے تجاویزات بی ای ایف کو جمع کرائیں۔ یم ڈی بی ای ایف نے بتایا کہ تمام کمیونٹی سکولوں کو کتابیں وقت پر فراہم کردی گئیں ہیں۔

کمیونٹی کے ممبران بی ای ایف کی کارکردگی کو سراہتے کہ ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ جبکہ کمیونٹی والے شدت سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ ٹیچر کی تنخواہیں 15000روپے کے حساب سے ادا کئے جائیں۔اس کے علاوہ ہم بلڈنگ کیلئے بغیر قیمت کے زمین دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پچھلے غالباً دس سال سے بچے ایک ھی کمرے میں تدریسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جبکہ پانچویں جماعت پاس کرنے بعد بچوں اور بچیوں کا تعلیمی سلسلہ ختم ہوجاتا ہے لہٰذا ہمارے سکولوں کو مڈل کا درجہ دیا جائیہمارے بچوں کی مذید تعلیم کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے ۔ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی زی شعور انکار نہیں کرتا لہٰذا پرائیویٹ سکولوں کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اُن کے اساتذہ کو ٹریننگ کا اہتمام کریں اور اُ ن کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ تماماملات باہمی گفت و شنید سے کوالٹی ایجوکیشن کیلئے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی اعتماد کا اظہار کریں۔

ممبران نے بی ای ایف کی سپر وژن اور مانیٹرنگ کی بھی تعریف کی ۔میٹنگ کے اختتام پر ایم ڈی بی ای ایف نے بورڈ ممبران اور خصوصی طور پر سیکر ٹری تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بی ای ایف کی کارکردگی کو مذید مثالی بنانے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :