کوئٹہ،یوم عاشورہ کے جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی ، 6ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،ریجنل پولیس آفیسر

منگل 26 ستمبر 2017 23:30

کوئٹہ۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 53 امام بارگاہ ہے اور 10 امام بارگاہ حساس ترین میں شمار کیا جا تا ہے یوم عاشورہ کے موقع پر مچھ سے آنیوالے جلوسوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی یوم عاشورہ کے موقع پر6 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اس کے علاوہ بھی کوئٹہ شہر میں مختلف چیک پوسٹوں اور حساس ترین مقامات پر بھی پولیس تعینات ہونگے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی خدشات موجود ہے تا ہم پولیس اور سیکورٹی ادارے سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کا رروائیوں سے حالات معمول پر آگئے ہیں یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کیلئے وفاق سے سفار ش کر دی محرم الحرام کی سیکورٹی کنٹرول کرنے کے لئی50 کیمرے نصب کئے ہیں کوئٹہ میں ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروںدیگر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوئی تاہم گرفتار نہیں ہوئے گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ا نہوںنے کہا ہے کہ ہر سال محرم الحرام حساس ہو تا ہے اور محرم کے حوالے سے سخت حفظاتی انتظامات کئے جا رہے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ ایران جانیوالے تمام زائرین کو پہنچا دیا گیا کوئی بھی زائرین یہاں پر نہیں ہے محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے 50 کیمرے نصب کئے ہیں اور ان کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد گرفتار کئے اور اب حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں اور ان علاقوں میں پولیس کی چیک پوسٹیں بھی ہے جو روز کے معمول کے مطابق کو دیکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :