پی ٹی آئی کے وفد کاشاہ محمو د قر یشی کی سر بر اہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزکادورہ

ڈاکٹر محمد فاروق ستار واراکین رابطہ کمیٹی سے ملا قات ،ملک کی سیا سی صورتحا ل ، باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبا لہ خیالقائد حزب اختلا ف کے رہنما کی تبد یلی پر بھی مشاورت چار سال تک اپو زیشن جما عتوں میں ہما ری پی ٹی آئی کے ساتھ مختلف مسائل پر ہم آہنگی رہی جس کے نتیجے میں آج پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مکا لمہ کا آغا ز ہو ا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان زند ہ با د کا نعر ہ لگا کر اور قیا دت سے لا تعلقی کر کے ایک ایسا کام کیا ہے جیسے ہر کو ئی نہیں سمجھ سکتا،شاہ محمو د قر یشی 1970کے بعد ہو نے والے انتخا با ت کو آج تک کسی نے کھو لے دل سے تسلیم نہیں کیا ہم یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن خو د مختار ہو اور جب نگرا ں حکو مت آئے تو اس کا ایک نکا تی ایجنڈا شفا ف انتخابا ت ہو عوام کے ووٹ کا تقدس کا اخترام کیا جا ئے،میڈیا سے بات چیت

منگل 26 ستمبر 2017 23:01

پی ٹی آئی کے وفد کاشاہ محمو د قر یشی کی سر بر اہی میں ایم کیو ایم پاکستان ..
کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پا کستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے شاہ محمو د قر یشی کی سر بر اہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سر بر اہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار واراکین رابطہ کمیٹی سے ملا قات کی ملک کی سیا سی صورتحا ل پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا حا لیہ عدالتی فیصلو ں کے بعد پید ا ہو نے والی صورتحا ل بھی زیر غور آئی ۔

اس کے علا وہ باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبا لہ خیال کیا گیا قومی اسمبلی میں حزب اختلا ف کے رہنما کی تبد یلی پر بھی مشاورت ہو ئی ۔پی ٹی آئی کے وفد میں وائس چیئر مین شاہ محمو د قر یشی کے ہمر اہ اسد عمر ،عمران اسما عیل ،فر دوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ تھے جبکہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ہمر اہ سینئر ڈپٹی کنو ئیر عامر خان ،ڈپٹی کنو ئیر ز ،خا لد مقبو ل صدیقی ،کنو ر نو ید جمیل دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین قومی اسمبلی تھے ۔

(جاری ہے)

بعد ازں مشتر کہ پر یس بر یفنگ کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ چار سال تک اپو زیشن جما عتوں میں ہما ری پی ٹی آئی کے ساتھ مختلف مسائل پر ہم آہنگی رہی جس کے نتیجے میں آج پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مکا لمہ کا آغا ز ہو ا ہے ہما را واضع مو قف ہے کہ تمام امو ر پر قومی اتفا ق ہو نا چائیے بد قسمتی سے اس وقت ملک کی تمام سیا سی جما عتو ں کا مینڈ یٹ تقسیم ہے کو ئی ایک جماعت تن تنہا ملک کے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی جما عت جبکہ سینیٹ میں تیسری بڑی جما عت ہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں تیسر ی اور سینیٹ میں چوتھی بڑی جما عت ہے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ چار سالو ں میں پیپلز پا رٹی نے فر ینڈلی اپو زیشن کا کر دار ادا کیا ہے عوام کہ دیرینہ مسائل سے چشم پو شی برتی گئی ہے صرف ان مسائل پر با ت کی گئی جو ذاتی اور گروہی مفا دات کا تحفظ کر تے تھے سندھ کے شہر ی مسائل بلد یاتی امور آرٹیکلA 140/پر کبھی خو رشید شاہ نے با ت نہیں کی این ایف سی اور وسائل کی تقسیم میں نا انصا فی کی گئی کر پشن اور لو ٹ ما ر پر حکو مت اور اپو زیشن لیڈر فر ینڈ لی اپو زیشن کر تے رہے گو کہ پاناما لیکس پر پی پی پی کا اپنا موقف تھا جبکہ ہما را یہ مو قف ہے کہ احتساب سب کا ہو نا چاہیے ۔

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ سندھ شہری ،بلو چستان اورہزارہ سے مر دم شما ری پر تحفظات کا اظہا ر کیا گیا ہم نے تحریک انصا ف کے ساتھ ملکر اس با ت کا اعادہ کیا ہے کہ ملکر جدوجہد کر یں گے ا س با ت پر اتفا ق ہو ا ہے کہ ٓایند ہ انتخا با ت شفاف ہو ہم مک مکا کو روکنے کیلئے مختلف امو ر پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم خیا ل ہیں پاکستان تحریک انصا ف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز آکر کر اچی اور شہر ی علا قوں کی عوام کو ایک اچھا پیغام دیا ہے ہم اس تعلق کو قائم رکھیں گے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا کے مختلف نما ئند گا ن کہ سوالا ت کے جو ابا ت دیتے ہو ئے کہا کہ عوام اور اپنے ووٹرز کی بہتر ی کیلئے ہم نے تحریک انصا ف سے ملا قات کی ہے اور ہم مختلف قومی جما عتو ں کیساتھ اشتراک عمل کیلئے مشاورت کا سلسلہ جا ری رکھیں گے اور جو کو ئی بھی ہما ری قومی سیا سی جما عتو ں سے ملا قاتو ں پر جو سیا ست کا حصہ ہو تی ہیں جو الز اما ت عائد کر تا ہے یہ اس کی ذہنی اختراع ہے ایم کیو ایم پاکستان تمام قومی وسیا سی جما عتو ں کے ساتھ جمہو ریت عمل کو فر وغ دینے کیلئے ساتھ چلے گی ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس ملا قا ت کا مقصد حقیقی اپو زیشن کا کر دار ادا کر نا ہے اس کیلئے مل جل کر باقی جما عتو ں سے با ت کر ینگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر میں شاہ محمو د قر یشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان زند ہ با د کا نعر ہ لگا کر اور قیا دت سے لا تعلقی کر کے ایک ایسا کام کیا ہے جیسے ہر کو ئی نہیں سمجھ سکتا ۔پی ٹی آئی نے ایک سال تک ایم کیو ایم پاکستان کی سر گر میو ں کابا قاعدہ مشاہد ہ کیا جس کے بعد ہم نے ایم کیو ایم پاکستان کو کھلے دل سے خو ش آمدید کہا ۔

ایم کیو ایم پاکستان نے ملکی سیا سی تاریخ میں ایک نئی نظیر قائم کر تے ہو ئے اپنے آپ کو قیا دت سے الگ کیا اور خو د کو محب وطن ثابت کیا ۔ ملک میں سیا سی نظام کیساتھ ساتھ مو ثر بلد یاتی نظام نہ ہو تو بہتر ی نہیں آسکتی مئیر چاہے کر اچی ہو یا پنجا ب کا اس کے پا س مکمل اختیارات ہو نے چائیے ۔انہو ں نے کہا کہ 1970کے بعد ہو نے والے انتخا با ت کو آج تک کسی نے کھو لے دل سے تسلیم نہیں کیا ہم یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن خو د مختار ہو اور جب نگرا ں حکو مت آئے تو اس کا ایک نکا تی ایجنڈا شفا ف انتخابا ت ہو عوام کے ووٹ کا تقدس کا اخترام کیا جا ئے یہ ہما ری اور ایم کیو ایم پاکستان کی مشتر کہ خو اہش ہیں پی ٹی آئی کو کسی کی ذات سے اختلا ف نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ ہم مفا ہمت کے عمل کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ آج کی نشست کے بعد پی ٹی آئی ساتھ ذہنی ہم آہنگی دیکھی دے رہی ہے اور ہم تمام سیا سی جما عتو ں کیساتھ مشاورت کا عمل جا ری رکھیں گے ۔