جاپان کے 20لاکھ شہری 90سال کی عمرکوپہنچ چکے ہیں،رپورٹ

منگل 26 ستمبر 2017 22:48

جاپان کے 20لاکھ شہری 90سال کی عمرکوپہنچ چکے ہیں،رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء)جاپان کے 20لاکھ شہری 90سال کی عمرکوپہنچ چکے ہیں ،جاپانیوں کی عمرمیں اضافے کی وجہ محنت اوردیانتداری بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک میڈیارپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ جاپان کے شہریوں کی اوسط عمر84سال ہوچکی ،اور20لاکھ لوگ اس وقت 90سال کی عمرکوپہنچ چکے ہیں اس کی بنیادی وجہ تحقیق میں بتائی گئی ہے کہ جاپان حکومت65برس کے شہریوں کومراعات دینے کے بجائی75سال کے شہری کومراعات دیناپسندکرتی ہے ۔جبکہ اس کے برعکس پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش اوردیگرایشیائی ممالک میں اوسط عمر66برس ہے اوران ممالک میں کم اوسط عمرہونے کی بنیادی وجہ مہنگائی اورکرپشن بتائی جارہی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہی۔