پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہے،سپیکر سردار ایاز صادق

منگل 26 ستمبر 2017 22:48

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہے،سپیکر سردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہے۔ برادر ملک اسلامی ملک سعودی عرب کے تعلقات کو پاکستان اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب میں 2.6ملین پاکستانی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسر ے سے پیار کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے 87ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید احمد الماکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی آئین قرآن و سنت کے اصولوں سے اراستہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کا امتیازی کارنامہ ہے۔ 23ستمبر1439 ایک تاریخی دن ہے اس دن سعودی عرب کی عوام اسلامی اشعار اور قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے نئی نسل کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور نئے چیلنجز کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے پاکستان کے استحکام سے خطے کی خوشحالی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب روح اور جسم کی ایک مثال ہیں جو ہمیشہ اکٹھے ہیں۔۔