رسالپور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھ ماہ کی دلہن کو پھانسی دیکر قتل کردیا

منگل 26 ستمبر 2017 22:45

رسالپور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھ ماہ کی دلہن کو پھانسی دیکر قتل ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) رسالپور کے علاقے میرہ بارہ خیل میں سفا ک شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھ ماہ کی دلہن کو گلے میں پھندہ ڈال کر پھانسی دیکر قتل کردیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ رسالپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوالحسن ولد مقدر ساکن میرہ بارہ خیل نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ شانگلہ میں تھا کہ اس کو اپنے بیٹے مسعود نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی بیس سالہ فوزیہ کو شوہر نے پھانسی دیکر قتل کردیا ہے۔

جب وہ گھر پہنچاتو دیکھا کہ اس کی بیٹی قتل شدہ پڑی تھی وجہ ہے کہ اس کی ساس ز بیبا اور شوہر ضیا الاسلام ولد سعید الایاز کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے تھے ا س کی بیٹی کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی اور ایک دن بھی سکھ سے نہیں گزارا۔ اور ہر وقت ساس بہو کاجھگڑ رہتا تھا ۔ اور اخر کار اس کے شوہر ضیاء الاسلام نے اس کی بیٹی کا قتل کردیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :