پاکستان اور اسکی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار کی حفاظت کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہیں گے ،دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو قیمتی اور قابل قدر دوست سمجھتے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سعودی عرب کی87 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب سعودی قیادت پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے،سعودی عرب اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک مذہبی اوررشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں، سعودی سفیر نواف سعید المالکی تقریب میں سینئر سول اور فوجی افسران کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنمائوں سفیروں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعدادمیں شرکت

منگل 26 ستمبر 2017 22:54

پاکستان اور اسکی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار کی حفاظت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسکی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار کی حفاظت کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہیں گے ،دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو قیمتی اور قابل قدر دوست سمجھتے ہیں جبکہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی قیادت پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے،سعودی عرب اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک مذہبی اوررشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔

منگل کو یہاں سعودی عرب کی87 ویں نیشنل ڈے کے موقع پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ گہری محبت اور پیار کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کنگ سلمان کی دانشورانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جنھوںنے ملک کو ایک نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے وابستہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور کہاکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو قیمتی اور قابل قدر دوست سمجھتے ہیں۔استقبالیہ تقریب کا انعقاد پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی طرف سے کیا گیاتھا جس میں سینئر سول اور فوجی افسران کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنمائوں، پارلیمنٹ کے ارکان اور سفیروں سمیت دیگر افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،راجہ ظفرالحق،مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت حسین ،شیخ رشید احمد،رحمان ملک ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔روایتی سعودی لباس میںملبوس سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔سعودی سفیر نے مہمانوں کے ہمراہ رسمی کیک بھی کاٹا۔

سعودی سفیر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ سعودی قیادت پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے ۔سعودی عرب اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک مذہبی اوررشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مسلم اور غیر مسلم مہمانوں کو انگریزی اور دیگر زبانوں میں مختلف کتابچے اور قرآن کریم کے نسخے بھی تحفے میں دی گئیں۔