اسلام آبادقدرتی طور پر خوبصورت جگہ ہے ، شہرکو مزید خوبصورت اور پرُ فضا مقام بنانے کے لیے کوشاں ہیں،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

ْ

منگل 26 ستمبر 2017 22:54

اسلام آبادقدرتی طور پر خوبصورت جگہ ہے ، شہرکو مزید خوبصورت اور پرُ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)اسلام آبادقدرتی طور پر صحت مند اور خوبصورت جگہ ہے ۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) شہریوں اور سیاحوں کے لیے اسے مزید خوبصورت اور پرُ فضا مقام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سیوریج سسٹم کی متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں میٹر و پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے چیف آفیسر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسد محبوب کیانی اور دیگر متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا کہ کسی بھی شہر کا سیوریج سسٹم اسکے انتظامات کا عکاس ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ صرف بیماریوں کی روک تھام کے لیے موئثر اور مفید ہے بلکہ اس جگہ کے ماحول کو پُر فضا اور صحت مند بنانے کا سبب بھی بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی سیلابوں کے دوران بھی نالوں ،لائنوں میں بہتر سیوریج سسٹم کو قابل عمل رکھنا بہت ضروری ہے جو نقصانات سے تحفظ فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیوریج سسٹم ڈائریکٹوریٹ کو ماہِ اگست کے دوران 147 شکایات موصول ہوئیں جن کو فوری طور پر متعلقہ شعبوں کو بھجوایا گیا تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے اجلاس کومزید بتایا کہ شہریوں کی موصول ہونے والی شکایات کو فوری اور بہترین انداز میں ازالہ کے متعلقہ شعبوں کو بھجوایا گیا ۔ ماہِ اگست کے دوران 147 موصول ہونے والی مختلف مسائل سے متعلق شکایات میں سے 132 پر فوری عملدرآمد کیبعد شکایت کنندگان کی تسلی کو یقینی بنایا گیا جبکہ 09 شکایات پر وقت درکار ہونے کی وجہ سے برائے ازالہ کام جاری رہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں سیکٹرF-5/4 ،D-12/2 ،I-9/4 ،F-6/2 ،G-6/1-1 ،I-10/1،G-9/2 ،G-6/4 ،I-9/1 ،G-11/2 ،F-8/3 ،I-10/1 ،G-10/3 ،G-11/1 ،E-7 ،F-10 مرکز،راول ٹائون،I-14/3 ،F-10/2 ،G-7 مرکز،شہزاد ٹائون، G-6 مرکز،I-8 مرکز،مارگلہ ٹائون اور دیگر علاقے شامل ہیں۔