بھارتی ریاست حیدرآباد میں اپنی دوست کیساتھ ذیادتی کرنے او ویڈیو بنانےوالے 3لڑکے گرفتار۔

منگل 26 ستمبر 2017 22:16

بھارتی ریاست حیدرآباد میں اپنی دوست کیساتھ ذیادتی کرنے او ویڈیو بنانےوالے ..
آندھراپردیش:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں اپنی ہی کلاس کی لڑکی کیساتھ ذیادتی اور اسکی ویڈیو بنانےوالے 3 لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھرا پردیش میں 3لڑکوں نے اپنی ہی کلاس کی لڑکی کیساتھ ذیادتی کی کوشش کی اور اسکی ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ویڈیو میڈیا پر چل گئی تاہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیو میں موجود تینوں لڑکوں کو گرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندھرا پردیش کے ریاست میں رہنے والے یہ لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی اسکول میں زیرتعلیم تھے تاہم سب نے ایک دن شہر سے باہر پکنک منانے کا فیصلہ کیا بعدازاں وہاں جاکر لڑکی کیساتھ تینوں لڑکوں نے ذیادتی کی کوشش کی اور اسکی ویڈیو بنا لی جس پر واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے کہ لڑکی مدد کے لیے چیخ و پکار کررہی ہے جب کہ لڑکے اسکو گھسیٹ رہے ہیں اور ذیادتی کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :