وزیر اعلی کاضلع وہاڑی کے علاقے میں غریب بزرگ بیوہ کی فصل تباہ اور زمین پر قبضہ کرنے کے واقعہ کا نوٹس

ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، حوالات میں بند

منگل 26 ستمبر 2017 22:40

وزیر اعلی کاضلع وہاڑی کے علاقے میں غریب بزرگ بیوہ کی فصل تباہ اور زمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع وہاڑی کے علاقے میں غریب بزرگ بیوہ کی فصل تباہ اور زمین پر قبضہ کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت فوری کاروائی کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی کے حکم پر ڈی پی او وہاڑی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غریب بزرگ بیوہ کی فصل تباہ کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :