Live Updates

عمران خان کی طالبان سے بات کرنے کی تجویز انتہائی غیر سنجیدہ ہے، بختاور بھٹو زرداری

منگل 26 ستمبر 2017 22:37

عمران خان کی طالبان سے بات کرنے کی تجویز انتہائی غیر سنجیدہ ہے، بختاور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طالبان سے بات کرنے کی تجویز انتہائی غیر سنجیدہ ہے ۔ عمران خان کو ان ماؤں سے پوچھنا چاہیئے کہ جن کے بچے قتل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایک جاری بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کے بیان پر دکھ ہوا ۔ عمران خان کا طالبان سے بات کرنے کی تجویز انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ عمران خان کو چاہیئے کہ ان ماؤں سے پوچھے جن کے بچے قتل ہوئے ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات