ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 21:39

ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء) ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ٹیسٹنگ کا آغاز کرنے کی اجازت دے دی جائے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ وفاقی وزیر انوشہ رحمان کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے فریم ورک کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ کمپنیوں کو تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی سروس ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ کمپنیوں کو کمرشمل بنیادوں پر ٹیسٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :