وفاقی کابینہ نے سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کی لیز کنٹریکٹ میں پانچ سال توسیع اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پی ٹی اے کو نیا پالیسی حکم نامہ جاری کرنے کی منظوری دیدی

رضوان میر کو یونیورسل سروس فنڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کرنے ، ایئر کموڈور شمس الحق کو ایئر ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کا ممبر کمرشل مقرر کرنے، ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ مکین کو ممبر ٹیکنیکل مقرر کرنے کی بھی منظوری وفاقی کابینہ نے اقوام عالم میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی اور وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کو سراہا پاکستان باہمی احترام ،مساوات اور شراکت داری پر مبنی علاقائی اور بین الاقومی طاقتوں کے ساتھ مسلسل تعاون چاہتا ہے، بین الاقومی برادری پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کیلئے بڑی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کرے اور انھیں تسلیم کرے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2013سے جون2017تک 6107میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے، رواں سال نومبر تک لوڈشیڈنگ میں ناقابل یقین حد تک کمی ہوجائے گی ،سیکرٹری توانائی کی بجلی کی طلب اور رسد پر کابینہ کو بریفنگ

منگل 26 ستمبر 2017 22:29

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) وفاقی کابینہ نے سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کی لیز کنٹریکٹ میں پانچ سال توسیع اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پی ٹی اے کو نیا پالیسی حکم نامہ جاری کرنے کی منظوری دیدی،کابینہ نے رضوان میر کو یونیورسل سروس فنڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کرنے ، ایئر کموڈور شمس الحق کو ایئر ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کا ممبر کمرشل مقرر کرنے، ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ مکین کو ممبر ٹیکنیکل مقرر کرنے کی منظوری دی ،وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی اور وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کو سراہا ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام ،مساوات اور شراکت داری پر مبنی علاقائی اور بین الاقومی طاقتوں کے ساتھ مسلسل تعاون چاہتا ہے، بین الاقومی برادری پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کیلئے بڑی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کرے اور انھیں تسلیم کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔سیکرٹری توانائی نے بجلی کی طلب اور رسد پر کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013سے جون2017تک 6107میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے ۔ کابینہ کو مزید بتایاگیاکہ رواں سال نومبر تک لوڈشیڈنگ میں ناقابل یقین حد تک کمی ہوجائے گی ۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام میں بہتری سے متعلق بھی بتایا گیا۔

کابینہ کو ای سی سی کے 29اگست کے فیصلوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے اور بھارتی رویے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ترکی ، ایران اور اردن کے صدور سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بتائیں ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پوری طرح استفادہ کیا ہے ، دنیا کے سامنے موقف واضح انداز میں پیش کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی گئی ۔ روہنگیا ، افغانستان اور خطے میں امن واستحکام پر بھی بات ہوئی ۔ کابینہ نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر وزیراعظم کے موقف کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان باہمی احترام ،مساوات اور شراکت داری پر مبنی علاقائی اور بین الاقومی طاقتوں کے ساتھ مسلسل تعاون چاہتا ہے ۔

انھوںنے کہاکہ بین الاقومی برادری پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کیلئے بڑی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کرے اور انھیں تسلیم کرے ۔کابینہ نے سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کی لیز کنٹریکٹ میں پانچ سال توسیع کی منظوری بھی دیدی۔موجودہ لیزمعاہدے کی مدت 31اکتوبر 2017کو ختم ہورہی تھی ۔کابینہ نے پی ٹی اے (ری آرگنائزیشن)کے ایکٹ1996 کے سیکشن8کے تحتفائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پی ٹی اے کو نیا پالیسی حکم نامہ جاری کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ5جی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ جانچ کو قابل استعمال بنایا اوراس بات کو یقین بنایا جاسکے کہ نئی ٹیکنالوجی مارکیٹ سے تیار ہے ۔

کابینہ نے رضوان میر کو یونیورسل سروس فنڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کرنے ، ایئر کموڈور شمس الحق کو ایئر ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کا ممبر کمرشل مقرر کرنے کی منظوری بھی دی ۔ کابینہ نے ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ مکین کو ممبر ٹیکنیکل مقرر کرنے کی منظوری دی ۔ کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر کو راولپنڈی خصوصی عدالت کا جج تعینات کرنے کی بھی توثیق کی ۔ کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد کو لاہوربنکنگ کورٹ 2کا جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی ۔