حکومت پنجاب صوبے کی اپ لفٹ کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے‘ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خاطر خواہ بڑی رقم مختص کی گئی ہے‘صوبائی وزیر خزانہ

منگل 26 ستمبر 2017 21:54

حکومت پنجاب صوبے کی اپ لفٹ کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ’’نیشنل میکرو اکنامک مینجمنٹ اینڈ رول آف پراونسز‘‘ کے موضوع پر خصوصی ایکسٹینشن لیکچر گزشتہ روز مقامی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمان خصوصی لیکچر سیشن کی صدارت کی جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان، سابق فیڈرل سیکرٹری فنانس و نامور میکرو اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹر وقار مسعود خان، صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، اکانومسٹ ڈاکٹر شجاعت علی، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی، ڈائریکٹر پیری ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، صوبائی سیکرٹری مائنز ڈاکٹر محمد ارشد، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر شبانہ حیدر، ملک صداقت، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل، پیری کے ریسرچ افسران ڈاکٹر شہزادہ نعیم، ڈاکٹر اویس، ڈویلپمنٹ سیکٹر زچیفس پی اینڈ ڈی ، سینئر سرکاری افسران، چیئر پرسنز یونیورسٹیز، اکانومسٹس، صحافیوں ، اکیڈمیا اور دیگر سوشل آرگنائزیشن و انڈسٹری سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لیکچر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی اپ لفٹ کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خاطر خواہ بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔ میکرو اکنامک پالیسی ٹولز وفاقی حکومت کے زیر سایہ ہے جبکہ صوبائی حکومت پنجاب میں معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے ملٹی پل ریفارمز متعارف کروا رہی ہے جبکہ معیشت کے اٹھان کیلئے وفاق سے مزید بھرپور تعاون درکار ہے۔

لیکچر سیشن سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے نامور میکرو اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹر وقار مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خصوصی لیکچر میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے کرداروں پر تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ میکرو اکنامک مینجمنٹ بھی ایک نمایاں پہلو ہے جس کی مدد سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین مکمل طور پر باہمی تعاون کی راہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ویژن 2025 کے تحت گروتھ سٹریٹجی کے ٹارگٹ کو درکار وسائل کو بروئے کار لا کر حاصل کرے گی۔ نامور میکرو اکانومسٹ پاکستان و سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر مسعود خان نے لیکچر سیشن میں اکنامک مینجمنٹ پر خصوصی و تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پاکستان کو درست سمت میں چلانے کے حوالے سے حکومتوں کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جس میں نیا این ایف سی ایوارڈ ، 18 ویں ترمیم پر کامیابی کے ساتھ عملدرا ٓمد، تین سالہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدر آمد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں کے ایجوکیشن ، ہیلتھ ، واٹر اینڈ سینیٹیشن ،انفراسٹرکچر اور دیگر سوشل سیکٹر کے معاملات کو اجاگر کیا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر پیری ڈاکٹر ممتاز انور نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایاکہ پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اکیڈمیا ، پریکٹیشنرز اور گورنمنٹ افسران کو اکٹھا کیا گیا ہے کہ وہ معیشت کے امور پر خصوصی نظر اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :