کراچی ، معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری ،سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 21:42

کراچی ، معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔ ملزمان کیخلاف پولیس اہلکاروں کے قتل دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلے مقدمات شامل ہیں۔ ملزمان کے معروف قوال امجد صابری ، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت بائیس سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :