نااہل وزیرا عظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا ، صحافی برادری شدید مایوس

منگل 26 ستمبر 2017 21:34

نااہل وزیرا عظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) : سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی مگر اپنے بات ختم کرنے کے بعد ،صحافیوں کے سوالات لئے بغیر لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ۔ جس پر صحافی برادری سخت مایوس اور حیرانگی کے عالم میں آپس میں ہی سوال وجواب کرتے رہے۔ گزشتہ روز پنجاب ہائوس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پرانی باتیں دہرائیں اور عدلیہ سے گلے شکوے کیے مگر اس مرتبہ پریس کانفرنس میں اسٹیبلشمنٹ پر تیر نہیں برسائے۔

اپنی کانفرنس کے دوران عدلیہ سے نااہلی کے شکوئے کرنے بعد اپنے حلقے میں ضمنی انتخابات کی کامیابی کا ذکر کیا تو دائیں جانب راجہ ظفرالحق کے ساتھ بیٹھے سینئر ساتھی چوہدری نثارعلی خان نے ہلکی سی سمائل پاس کی ، جسے صحافی برادری نے بغور نوٹ کیا۔

(جاری ہے)

البتہ پریس کانفرنس کے ختم ہونے کے بعد فوری طور پر لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔پریس کانفر نس کے دوران اسحاق ڈار ، چوہدری نثار ، خواجہ سعد رفیق ، تہمینہ دولتانہ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کی بڑی تعداد پنجاب ہائو س میں موجود تھی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو نااہلی کے بعد وہی پروٹوکو ل حاصل ہے جو انکے اقتدار کے وقت تھا۔ شاید تاریخ کی یہ پہلی حکومت ہے جو برسراقتدار ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن والے گلے شکوے کرتی نظر آتی ہے۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :