Live Updates

پاپا کے واپس آنے کی خوشی ہے ، پپو اورپیسے بھی واپس آنے چاہئیں، فواد چوہدری

منگل 26 ستمبر 2017 21:32

پاپا کے واپس آنے کی خوشی ہے ، پپو اورپیسے بھی واپس آنے چاہئیں، فواد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاپا کے واپس آنے کی خوشی ہے ، پپو اور اپیسے بھی واپس آنے چاہئیں ، ملزم نواز شریف کو 5 منٹ کی پیشی پر لاکھوں روپے ضائع کیے گئے ، 20سال اقتدار میں رہنے والے کہتے ہیں موقع نہیں دیا گیا ، عدالت نواز شریف کی توہین آمیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے ۔

منگل کے روز لاہور میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 5 منٹ کی پیشی پرحکومت نے عوام کے ٹیکس کیلاکھوں روپے ضائع کیے، نواز شریف کو اگر اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے، دل کی باتیں تو کاغذ دیکھ کر نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پیسا کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کی خلاف سازش ہورہی ہے، اگر آپ بتاسکتے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے تو نہیں کہنا پڑتا کہ مجھے کیوں نکالا، آپ سے کرپشن کا پوچھا جائے تو آپ اسے جمہوریت کیخلاف سازش کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں پاکستانی عوام کی3 ہزارکروڑروپے پڑے ہیں وہ واپس چاہییں ، آپ 134 دن کی سماعت،60 دن کی جے آئی ٹی میں بھی جواب نہ دے سکے، حسین نواز نے لندن میں 600کروڈ کا گھر خریدا ، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کا جو حال کیا وہ ہمارے سامنے ہے، ووٹ کا تقدس یہ ہے کہ قوم کی امانت کو امانت سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے ، عدالت سے بھی گزارش ہے کہ امتیازی سلوک کسی سے نہ کیا جائے، اسحاق ڈارپرکل فردجرم عائد ہوگی ان میں شرم نہیں عہدے سے الگ ہوجائیں، کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے ،یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے، نوازشریف عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں، نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواؤں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں،ن لیگ کی کابینہ کو کہتے ہیں صرف اپنے پروٹوکول کو نہ دیکھیں ملک کو دیکھیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات