بلاول بھٹو زرداری نے کے پی پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

ادریس خان، ہدایت اللہ اور ڈاکٹر زمین خٹک بھی پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کے ممبر مقرر

منگل 26 ستمبر 2017 21:26

بلاول بھٹو زرداری نے کے پی پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے عہدیداروں کی منظوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان نے غلام ادریس خان، ہدایت اللہ خان اور ڈاکٹر زمین خان خٹک کو پیپلزپارٹی کے پی کے کی صوبائی کونسل کا ممبر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے پی پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے عہدیداروں کی منظوری بھی دی ہے۔ نئے عہدیداران میں مسز نگہت اورکزئی صدر، مسز نیلوفر بابر نائب صدر، مسز شازیہ تہماس جنرل سیکریٹری اور مسز مہر سلطانہ سیکریٹری اطلاعات شامل ہیں۔