شہباز شریف کا اپنا دورہ لندن مختصر کرکے پاکستان واپس آںے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 20:30

شہباز شریف کا اپنا دورہ لندن مختصر کرکے پاکستان واپس آںے کا فیصلہ
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء) شہباز شریف نے اپنا دورہ لندن مختصر کرکے پاکستان واپس آںے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد سے اداروں میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں وزیراعظم پنجاب شہباز شریف نے اپنا دورہ لندن مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کے مطابق شہباز شریف کو پہلے 30 ستمبر کو پاکستان واپس آنا تھا۔ تاہم اب شہباز شریف کل بروز بدھ پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کی بھی پاکستان جلد واپسی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :