وزیراعلیٰ سندھ کی طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

منگل 26 ستمبر 2017 21:10

وزیراعلیٰ سندھ کی طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اسلم بھٹی کے رہنمائی میں ایک وفد نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں اسلم بھٹی صدر، محمد اسد توفیق ، جنرل سیکریٹری فواد خان، پریس سیکریٹری ہارون اظفر، نائب صدر بلاک،بی محمد عظیم، نائب صدر بلاک-ڈی مسٹر ظفر اقبال، نائب صدر بلاک- اے، محمد محمود سمیت وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تجاوزات کو ہٹانے شاپنگ سینٹرز کی پارکنگ کھلوانے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ طارق روڈ پر واقع کچھ شاپنگ سینٹرز کو پارکنگ ہوتے ہوئے بھی عوا م الناس کے لیے نہیں کھولا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیوفد کو پارکنگ کھلوانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کی کہ ہم نے طارق روڈ کو تعمیر کیا ہے ابھی آپ کو سنبھالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار رات دکان بند کرنے کے بعد اپنا کچرا روڈ پر پھینک کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں جوکہ باعث تشویش ناک عمل ہے۔ جس پر ایسوسی ایشن کے وفد نے تمام دکانداروں کو کچرا پھینکنے پر ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں قبرستانوں کی جانب جانے والے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :