پشتون آباد پولیس کی کاروائی، دو چوروں کو گرفتار کرلیا

منگل 26 ستمبر 2017 21:08

پشتون آباد پولیس کی کاروائی، دو چوروں کو گرفتار کرلیا
․کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پشتون آباد پولیس کی کاروائی دو چوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد کرلی ،تفصیلا ت کے مطابق منگل کو پولیس کو اطلاع ملی کے پشتون آباد کے علاقے میں دو مسلح افرا نے محمد ارشد سے د دودھ کی دکان میں اسلحے کے زور پر رقم چھین لی اورفرار ہوئے ہیں جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے دوملزمان محمد طاہر اور جلیل احمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 9ایم ایم پستول بمعہ تین رائونڈ اور دکان سے چھینے گئے 1180روپے برآمد کر لئے دونوں ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :