10کروڑ سے زائد کی نادہندہ کے پی ٹریڈرز کے ڈائریکٹر کی رہائشگاہ سیل

ایف بی آر نے کمپنی کے لبرٹی اور گلبرگ تھری میں واقع دفاتر کو بھی تالے لگا دئیے

منگل 26 ستمبر 2017 21:08

10کروڑ سے زائد کی نادہندہ کے پی ٹریڈرز کے ڈائریکٹر کی رہائشگاہ سیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 10کروڑ سے زائد کی نادہندہ کے پی ٹریڈرز کے ڈائریکٹر کی رہائشگاہ کو سیل کر دیا جبکہ کمپنی کے لبرٹی اور گلبرگ تھری میں واقع دفاتر کو بھی تالے لگا دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کے پی ٹریڈز کے ذمہ سال 2009تا 2011کے 10کروڑ 50لاکھ واجب الااد ہیں ،ایف بی آر ایف بی آر نے کے پی ٹریڈز کیخلاف انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر سعید کی 2کنال 10مرلے کی رہائش گاہ اے ماڈل ٹائون کو سیل کردیا جبکہ ایف بی آر کے لبرٹی اور گلبرگ تھری میں واقع دفاتر کو بھی تالے لگا دئیے ۔

کے پی ٹریڈز پر جعلی ٹیکس انوائسز جاری کرکے ٹیکس فراڈ کا الزام ہے اور ایف بی آر نے کے پی ٹریڈز کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمند کررکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :