Live Updates

پاپا واپس آئے خوشی ہے ،پپو اور پیسے بھی واپس آنے چاہئیں‘ فواد چوہدری

کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے ، نواز شریف سیاست بچانے آئے ہیں نوازشریف کی پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی گئی ،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے‘ مرکزی ترجمان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

منگل 26 ستمبر 2017 21:07

پاپا واپس آئے خوشی ہے ،پپو اور پیسے بھی واپس آنے چاہئیں‘ فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے تاہم پاپا واپس آئے خوشی ہے لیکن پپو اور پیسے بھی واپس آنے چاہئیں، وہ احتساب کا پیسہ نہیں سیاست بچانے آئے ہیں، نااہل نوازشریف کی آج کی پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی گئی ، انہوں نے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے شعیب صدیقی اور سہیل ظفر چیمہ کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈ ن ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میںحاضری دینے سے انقلاب نہیں آتے ، (ن) لیگ کی کابینہ کو کہتے ہیں صرف اپنے پروٹوکول کو نہ دیکھیں ملک کو بھی دیکھیں، نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیوائوں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں وہ عدالت میں مردوں کی طرح مقدمات کا سامنا کریں، کبھی نوازشریف ملک میں نہیں ہوںگے اور کبھی بچے نیب میں پیش نہیں ہونگے، یہ صرف وقت ضائع کرنے کاطریقہ ہے، آپ سے کرپشن کا پوچھا جائے تو آپ اسے جمہوریت کے خلاف سازش کہتے ہیںاگر آپ بتا سکتے کہ یہ پیسے کہاں آئے تو نہیں کہنا پڑتا کہ مجھے کیوں نکالا ،جبکہ اسحاق ڈار پر کل فرد جرم عائد ہوگی ان میں شرم ہے تو عہدے سے الگ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملزم کو پروٹوکول دینے کے لیے 45 سرکاری گاڑیاں لائن میں لگیں، نہ جانے چوہدری نثار لیلہ ہیں یا نوازشریف مجنوں ہیں، ملزم نوازشریف کی ساڑھے پانچ منٹ کی پیشی پر عوام کا لاکھوں روپے خرچہ آیا، دل کی باتیں بھی نوازشریف نے کاغذ پر دیکھ کر پڑھیں، ہمیں لندن میں موجود پاکستانی لوگوں کا 3000 کروڑ روپے واپس چاہیے، انہوں نے کہاکہ آج نوازشریف نے عدالت کو چارج شیٹ کیا، اگر پیسوں کا حساب لیا جائے تواسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونی ہے اور وہ مستعفی ہونے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں، نوازشریف احتساب کا سامنا نہیں اپنی سیاست بچانے واپس آئیں ہیں، معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ انتخابات قبل از وقت ہوں، فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کے خلاف چلنے والے کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے، عمران خان کا کسی بھی کیس میں نااہل ہونے کا امکان صفر ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنی طاقتور نہیں کہ وہ عوام کے سامنے کھڑی ہو سکے، جن کے ساتھ عوام ہوتی ہے ان کو کوئی ہٹا نہیں سکتا، انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ کو ہٹانا اس لیے ضروری ہے تاکہ پی ٹی آئی کی مشاورت نگران سیٹ اپ بنانے میں شامل ہو سکے، پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف نے معافی نامے پر دستخط کیے، اگر نوازشریف نے پیسے چوری نہیں کیے تو منی ٹریل دے دیں، جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں تو مجھے کیوں نکالا، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا، 20 سال کی حکمرانی کے بعد بھی کہتے ہیں مجھے خدمت کا موقع نہیں نکالا، نوازشریف مردوں کی طرح عدالتوں کا مقابلہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات