نوازشریف کی پریس کانفرنس ے قبل دلچسپ صورتحال سامنے آگئی، سیکورٹی اہلکار اور پارٹی صدر کے مابین مکالمہ

منگل 26 ستمبر 2017 20:13

نوازشریف کی پریس کانفرنس ے قبل دلچسپ صورتحال سامنے آگئی، سیکورٹی اہلکار ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) مسلم لیگ ن کے سابق صدر میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد نئے منتخب ہونے والی پارٹی صدر سردار یعقوب کو پارٹی کا صدر ماننے سے انکارکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی آج ہونے والی پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکار نے پارٹی صدر سردار یعقوب کو پہنچاننے سے انکار کردیا اور انکے پاس آکر انہیں سیٹ سے اٹھنے کو کہہ دیا تاہم اس بات پر سیکورٹی اہلکار اور پارٹی صد ر کے مابین مکالمہ ہوگیا جس پر سردار یعقوب نے کہا کہ نوازشریف تو اب کچھ نہیں ہیں میں پارٹی کا صدر ہوں جس پر سیکورٹی اہکار نے سردار یعقوب کی ایک نہ سنی اور انہیں سیٹ سے اٹھننے کا کہتا رہا۔

سردار یعقوب اور سیکورٹی اہلکار کے مابین کیا مکالمہ ہوا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :