چنیوٹ ،چک نمبر127سے ایڈز کے مریضوں کی نقل مکانی کے بعد ایڈز کے مرض نے بھی شہری آبادیوں کی طرف رخ کرلیا

پرائیویٹ لیب پر چیک کروانے کے لیے آنیوالے پچیس سالہ شخص اور بیس سالہ نوجوان میں بھی ایچ آئی وی ایڈز وائرس کی تصدیق ہو گئی

منگل 26 ستمبر 2017 21:03

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) چک نمبر127سے ایڈز کے مریضوں کی نقل مکانی کے بعد ایڈز کے مرض نے بھی شہری آبادیوں کی طرف رخ کرلیا ہے گذشتہ روز شہر کی ایک پرائیویٹ لیب پر چیک کروانے کے لیے آنیوالے پچیس سالہ سلطان شاہ اور بیس سالہ ذوالقرنین علی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے دونوں مریضوں نے رپورٹس حاصل کرلی ہیں دوسری طرف محکمہ ہیلتھ کے مطابق یہ مرض سیکس سے نہیں بلکہ خون کے ٹرانسفر ، عطائی ڈاکٹروں کی طر ف سے ایک ہی سرنج کو بار بار استعمال کرنے اور حجام کی دوکانوں پر موجود بلیڈ کے دوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے سی او ہیلتھ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل کا ڈپٹی ڈی ایچ او روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :