سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دے کر قومی معیشت کو مضبوط اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 26 ستمبر 2017 21:02

سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دے کر قومی معیشت کو مضبوط اور ملک کو ترقی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دے کر قومی معیشت کو مضبوط اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ سیاحت علم میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور غور و فکر کے نئے دروازے کھولتی ہے۔ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع ہیں اور سیاحت کو فروغ دے کر روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کا فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا اور سیاحوںکا تحفظ ، سیاحتی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی اور متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جوقدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے۔

پاکستان قدرتی خزانوں سے مالا مال ملک ہے جو قدیم تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے اور پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کو خوبصورت قدرتی مناظر اور قدیم انسانی تہذیبوں کی سیاحت کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔سیاحت کا شعبہ معیشت کو فروغ دینے کے حوالے سے کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں اس صنعت کو قومی معیشت کا ایک انتہائی فعال شعبہ بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے چاہئیںاور اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ سیاحت کی صنعت کو قومی معیشت کا انتہائی فعال شعبہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :