ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق طے پاگیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 20:06

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں نیا ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء) ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں میں تحریک انصاف کے وفد کی آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے تھے جبکہ وفد میں اسد عمر اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور متحدہ کی قیادت کے درمیان شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق طے پاگیا ہے۔ دونوں جماعتیں مل کر قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کو نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کریں گے۔