کلثوم نواز کو جلد پاکستان واپس لا کر نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 20:00

کلثوم نواز کو جلد پاکستان واپس لا کر نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء) مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو جلد پاکستان واپس لا کر نیا وزیراعظم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے معروف صحافی اور اینکر مبشر لقمان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف اگلے تین روز میں دوبارہ لندن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ نواز شریف پھر کلثوم نواز کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں گے۔ پاکستان واپس آ کر شاہد خاقان عباسی کو فوری عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور کلثوم نواز کو ملک کا نیا وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔ نواز شریف شاہد خاقان عباسی سے خوش نہیں ہیں اسی لیے انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: