لکی مروت،پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

منگل 26 ستمبر 2017 21:00

لکی مروت،پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) پولیس نے قبائلی علاقے کے ساتھ سرحد پر واقع شیری خیل گائوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ زنا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد اسلام شیری خیل گائوں میں اپنے ٹھکانے پر موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر اشتہاری کے ٹھکانے کا محاصرہ شروع کیا تو ان پر فائرنگ شروع کردی گئی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل بخت جمال معمولی زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے اشتہاری مجرم زاہد اسلام کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک رائفل اور کارتوس برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :