پاکستان اسمارٹ فونز کی بڑی مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

منگل 26 ستمبر 2017 20:56

پاکستان اسمارٹ فونز کی بڑی مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے، پاکستان ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان اسمارٹ فونز کی بڑی مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری اور فور جی سروسز سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 42 ملین ہے جبکہ 140 ملین افراد جی ایس ایم فونز استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جی ایس ایم ٹیکنالوجی سے تھری اور فور جی ٹیکنالوجیز کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان سمارٹ فونز کی بڑی مارکیٹ ثابت ہو رہا ہے اور گذشتہ 2، 3 سال کے دوران ملک میں سمارٹ فونز کے صارفین کی شرح 30 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :