عمان ایئر کیلئے بہترین ایئرلائن کا اعزاز

منگل 26 ستمبر 2017 20:54

عمان ایئر کیلئے بہترین ایئرلائن کا اعزاز
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے یوروپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز دوسری بار اپنے نام کرلیا، عمان ایئر کو یہ اعزاز سیون اسٹارلگژری اور اعلیٰ خدمات کی فراہمی کے اعتراف میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کی پروقارتقریب کا اہتمام گریس کے شہر ایتھینس میں واقع مقامی کلب میں کیا گیا، جس میں عمان ایئر کے یوروپ ریجن کے نائب صدر Rogier De Jagerکو عمان ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، تقریب میں ٹریول انڈسٹری کی نمایاں شخصیات سمیت عمان ایئر کی سینئر منیجمنٹ کے عہدیدار شامل تھے۔

سیون اسٹار لگژری خدمات اور لائف اسٹائل ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد ایئرلائن کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے ایئرلائن کے شعبے کی نمایاں کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے بہترین خدمات پر ایمریٹس ، اتحادایئرویز، قطر ایئرویز، گلف ایئر ، سعودیہ ، عمان ایئر سمیت ساوتھ افریقن ایئرویز ، سوئس ایئر اور ترکش ایئرلائن کو نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :