ڈارصاحب نے جرم نہیں کیا تو سزا کیوں بھگتیں؟ چوہدری نثار

سابق وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثارکی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ،چوہدری نثارنے اسحاق ڈارکے مستعفی ہونے کی مخالفت کردی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 19:45

ڈارصاحب نے جرم نہیں کیا تو سزا کیوں بھگتیں؟ چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف اورسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ملاقات میں چوہدری نثار نے اسحاق ڈارکے مستعفی ہونے کی مخالفت کردی،چوہدری نثارنے کہا کہ ڈارصاحب نے جرم نہیں کیاتوسزاکیوں بھگتیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرنوازشریف کو چوہدری نثارنے مشورہ دیاکہ پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی۔جس کے باعث نوازشریف نے اپنی پریس کانفرنس میں جوکہناتھاوہ چوہدری نثارکے مشورے پرنہ کہا۔ملاقات میں چوہدری نثارنے اسحاق ڈارکے استعفیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈارصاحب نے جرم نہیں کیاتوسزاکیوں بھگتیں؟ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روزلندن سے وطن واپس آئے۔

(جاری ہے)

جبکہ آج احتساب عدالت میں پیش بھی ہوئے۔تاہم انہوں نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد نیوزکانفرنس بھی کی۔پریس کانفرنس سے قبل نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثارسمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرگفتگوکی گئی۔تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں چوہدری نثارنے مشورہ دیاکہ پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی۔