لیسکو ریجن میں ترسیلی سسٹم کی بہتری اور مظبوطی کے پیشِ نظر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز تر کر دی گئی

منگل 26 ستمبر 2017 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) لیسکو میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ۔سسٹم کو درپیش اوور لوڈنگ، بریک ڈائون اورلو وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سسٹم کو مظبوط اور مستحکم رکھنے کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر نئے گرڈاسٹیشنز کی تعمیر ، اپ گریڈیشن اور ذیادہ استعداد کاررکھنے والے پاور ٹرانسفارمرز کو سسٹم میں شامل کرنے کے علاوہ نئے فیڈرز کاآغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کا مکمل طور خاتمہ کیا جا سکے۔

اسی سلسلے میں 132کے وی مومن پورہ گرڈ سے 11Kvمرال ماری جبکہ 132کے وی بھائی پھیرو گرڈسے نئے بگیانہ فیڈرکا آغاز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرال ماری فیڈر کے باعث 132کے وی شالیمار گرڈکے کوٹ فرزند فیڈر اور عمر فاروق فیڈر کے سسٹم کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا جبکہ نئے 11کے وی بگیانہ فیڈر کے باعث 11کے وی کوٹ مجی اور11کے وی نیاز بیگ فیڈر کو ریلیف حاصل ہو گا ۔

لیسکو کے ان نئے فیڈروں کے باعث گنجے سادھواں،مرال ماری،اعوان ڈھائی والہ ، بگیانہ گائوں ،ڈھمبہ ، گھمنکی،بلیر ، متھرا داس اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔لیسکو کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ لیسکو کا فیلڈسٹاف سسٹم کی مظبوطی کے لیئے دن رات کام میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :